دوشنبه, دسمبر 23, 2024
Homeخبریںبلوچ لبریشن ٹائیگر نے پنجاب جانے والی گیس پائپ لائن پر حملے...

بلوچ لبریشن ٹائیگر نے پنجاب جانے والی گیس پائپ لائن پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے سرمچاروں نے سوئی گیس پلانٹ سے پنجاب کو جانے والی چھتیس(36) انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو پنجاب اور سندھ کے سرحدی ضلع رحیم یاد خان کے حدود میں دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا ۔

میران بلوچ نے مزید کہا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں پائپ لائن کا کئی فٹ حصہ تباہ ہوگیا جس کے سبب پنجاب کے بیشتر اضلاع کو گیس کی سپلائی مکمل طور پر معطل ہوگئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ تنظیم کے اس طرح کے حملے آئندہ بھی جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز