شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںبلوچ مذاحمت سے دوبارہ پاکستان سے اپنی آزادی لیں گے: ایس آر...

بلوچ مذاحمت سے دوبارہ پاکستان سے اپنی آزادی لیں گے: ایس آر اے

کراچی (ہمگام نیوز) سندھودیش روولیوشنری آرمی کے ترجمان سوڈھو سندھی نے سندھی قوم کے طرف سے 11 اگست بلوچستان کے 76 ویں یومِ آزادی کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا قومی دشمن اور قابض قوت ایک ہی پنجاب سامراج ہے۔ آزاد سندھودیش اور آزاد بلوچستان کے قیام تک ہماری قومی مزاحمتی جنگ جاری رہے گی۔

ترجمان نے کہا کہ برطانوی سامراج نے برِصغیر سے نکلتے وقت 11 اگست 1947ء میں بلوچستان کی آزادی ڈکلیئر کی اور بلوچستان سمیت تمام اسٹیٹس کو یہ اختیار دیا کہ وہ اپنی مرضی کا فیصلہ کریں۔

ترجمان نے کہا کہ تب قلات (بلوچستان) کے ایوانِ اعلیٰ اور ایوانِ زیریں دونوں نے بلوچستان کو آزاد ملک رکھنے کا فیصلہ کیا اور سندہ کو پاکستان کے نام پر پنجاب کے تسلط میں قید اور مقبوضہ کردیا۔

ترجمان نے کہا کہ لیکن 27 مارچ 1948ء کو پاکستانی فوج آزاد بلوچستان کے دارالحکومت قلات میں اپنی ٹینکوں کو لیکر داخل ہوئی، قلات پر حملہ کیا اور بلوچستان پر بندوق کے زور پر قبضہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ تب سے بلوچستان کی جنگِ آزادی اپنے زور و شور سے جاری ہے اور ہمارا یقین ہے کہ جس طرح برطانوی سامراج سے مزاحمت کرکے بلوچوں نے آزادی حاصل کی تھی، بلکل اسی طرح پاکستان جیسی ناکارہ ریاست اور پنجابی فوج سے بھی لڑ کر ایک دن بلوچستان دنیا کے نقشے پر دوبارہ ایک آزاد ملک بن کر اُبھرے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کے قبضے کے خلاف سندھ اور بلوچستان کی جنگِ آزادی کا محاذ اور دشمن پنجاب سامراج ایک ہی ہے۔ اس لیئے سندھی قوم اپنے بلوچ بھائیوں کے ساتھ ہر محاذ پر اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز