یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںبلوچ مسلح تنظیموں نے مختلف واقعات کی زمہ داری قبول کرلی

بلوچ مسلح تنظیموں نے مختلف واقعات کی زمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچ ری پبلکن آرمی نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی ۔ بلوچ ری پبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ بلو چ سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں ایئرپورٹ کے فورسز کی گشت کرنے والی ٹیم پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ پنجگور کے علاقے چتکان میں فورسز کے مرکزی کیمپ پر راکٹوں اور گرنیڈ لانچروں سے حملہ کیا جس میں فورسز بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ترجمان نے کہا کہ مقصد کے حصول تک فورسز پر حملے جاری رہیں گے ۔ جبکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے آواران میں آرمی ہیڈ کوارٹر اور کور کمانڈر کے جہاز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز پر مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ آواران میں کور کمانڈر کی جہاز کو ایف سی ہیڈ کوارٹر جاتے ہوئے بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جہاز کی ہیڈ کوارٹر میں لینڈ کرنے پر سرمچاروں نے جہاز اور کیمپ کو ایک دفعہ پھر بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنا کر جہاز کو نقصان پہنچانے کیساتھ فورسز کو جانی نقصان پہنچایا۔اسکے بعد حواس باختہ فورسز نے عام آبادی پر مارٹر گولے فائر کئے ۔بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ کل رات کیچ کے علاقوں گومازی اور دازن کے درمیان سرمچاروں نے ایف سی کے قافلے پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے جانی و مالی نقصان پہنچایا ۔ آج مشکے میں کھندڑی کے مقام پر آرمی کے قافلے میں شامل موٹر سائیکل سواروں کو نشانہ بنا کر دو اہلکاروں کو ہلاک اور ایک اہلکار کو زخمی کیا ۔ سرزمین کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز