حب (ہمگام نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی یوسف عزیز مگسی یونٹ حب کا ڈگری کالج میں تنظیمی دورہ۔ بساک حب زونل صدر فضل بلوچ کے دیگر ذمہ داران کے ساتھ حب ڈگری کالج میں دورہ اور پرنسپل سے تفصیلی ملاقات۔ تمام طلباء سے ملاقات کی اور انکے مسائل نوٹ کیے.
حب شہر جو بلوچستان کا ایک اہم اور انڈسٹریل شہر کے نام سے جانا جاتا ہے مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ایک صنعتی شہر ہونے کے باوجود اس کے تعلیمی ادارے ہر طرح کے مسئلوں سے دو چار ہے۔ ڈگری کالج حب کئی بنیادی مسئلوں سے دوچار ہے۔ حب ڈگری کالج جس میں ٹرانسپورٹ, رومز,لیب روم, لائیبریری, اساتذہ کرام اور پانی کی قلت ہے۔
ترجمان نے مزید اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ نوجوان ڈگریاں ہاتھ میں لے کہ در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اور ڈگری کالج میں اساتذہ کی شدید کمی ایک ہی اساتذہ مختلف کلاسز پڑھانے پہ مجبور اور ہر کلاس میں طلباء کی تعداد میں بھی کافی ہیں.
ترجمان نے تفصیلی بات کرتے ہوئے کہا کہ کالج کی بلڈنگ میں کمروں کی کمی ہے جس کی وجہ سے طلباء ایک کلاس لینے کے بعد کسی اور کمرے میں شفٹ ہوتے دن میں تین سے چار بار طلباء کو ایک کمرے سے دوسرے کمرے میں شفٹ ہونا پڑتا ہے جس کی وجہ سے طلباء کو کئی مشکلات سے دو چار ہونا پڑتا ہے۔ سائنس کت طلباء کے لیے کوئی فنکشنل لیب موجود نہیں اور نہ ہی کوئی لائیبریری۔
انہوں نے مزید کہا کہ طلباء کے کئی مسائل سے دو چار ہیں جن میں پانی اور ٹرانسپورٹ کا مسئلہ ہے طلباء کے لیے پینے کا پینا تک نہیں اور نہ ہی کوئی بہترین ٹرانسپورٹ۔ بساک کے ذمہ داروں نے طلباء کے ساتھ ملاقات کی جس میں طلباء نے اپنے تمام مسائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ طلباء ان مسائل کی وجہ سے زہنی مریض بن چکے ہیں.
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی یوسف عزیز مگسی یونٹ حب کے ساتھیوں نے ڈگری کالج کے طلباء سے گفت و شنید کی اور اُنہیں یقین دہانی کرائی کہ بساک ہر گھڑی میں آپ تمام طلباء کے ساتھ اور ہر مسئلے میں شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔
بساک یوسف عزیز مگسی یونٹ کے ذمہ داروں نے بلوچستان گورنمٹ سے مطالبہ کی ہے وہ جلد از جلد ڈگری کالج حب کو در پیش تمام بنیادی مسئلوں کو حل کیا جائے۔