سه شنبه, اپریل 8, 2025
Homeخبریںبلوچ یکجہتی کمیٹی پر پاکستانی ریاستی جبر کا سلسلہ جاری، گلزادی بلوچ...

بلوچ یکجہتی کمیٹی پر پاکستانی ریاستی جبر کا سلسلہ جاری، گلزادی بلوچ بھی گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل 

شال (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان سے آمدہ اطلاعات کے مطابق بلوچ یلجہتی کمیٹی کے سرگرم رکن اور انسانی حقوق کے کارکن گلزادی بلوچ کو پاکستانی ریاستی اداروں نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، ہنوز اس کے بارے کوئی معلومات نہیں دی جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ کوئٹہ میں یونیورسٹی روڈ پر دھرنے پر بیٹھے بی وائی سی کے کارکنان پر براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں تین بلوچ نوجوانوں کی شہادت کے بعد جب احتجاجی مظاہروں اور سڑکوں بندش بلوچستان بھر میں شدت پکڑ گئی تو ریاست پاکستان نے تھری ایم پی او کا بہانہ بنا کر بی وائی سی کی تمام کارکنان کو گرفتار کرنا شروع کردیا پہلے پہل انکو غائب کردیا جاتا اور دو تین دن کے بعد ان پر جعلی الزمات اور بوگس چارج شیٹ بنا کر انکو کوئٹہ کے مختلف جیلوں میں بند رکھا جاتا ہے۔

ابھی ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچ انسانی حقوق کے کارکن اور بی وائی سی کے سرگرم رکن گلزادی بلوچ کو بھی گرفتار کرکے غائب کیا جاچکا ہے جنکے بارے تاحال کوئی خیر خبر نہیں مل سکی۔

ریاست پاکستان بلوچستان کے اندر انسانی حقوق کی پائمالیوں کے خلاف شدت پکڑتی ہوئی احتجاجی سلسلوں کو روکنے اور انکی شدت کو کم کرنے کے لئیے بلا تفریق عمر و جنس ایک بڑی کریک ڈاؤن کا آغاز کرچکی ہے جس میں اب تک سینکڑوں کے حساب سے بلوچ سیاسی و سماجی کارکنان اور انسانی حقوق سے وابستہ موثر آوازوں کو پابند سلاسل کیا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز