دوشنبه, اکتوبر 21, 2024
Homeخبریںبلوچ یکجہتی کمیٹی کا، کل حب چوکی میں جبری گمشدگیوں اور پرامن...

بلوچ یکجہتی کمیٹی کا، کل حب چوکی میں جبری گمشدگیوں اور پرامن مظاہرین پر تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کا اعلان

شال:(ہمگام نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے پیر، 21 اکتوبر کو حب چوکی میں ایک احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا گیا ہے، جس کا مقصد ریاستی اداروں کی جانب سے بلوچ نوجوانوں کی جبری گمشدگیوں میں اضافے اور کراچی میں پرامن مظاہرین پر کیے جانے والے تشدد کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔

مظاہرے میں حب چوکی کے تمام مکاتب فکر کو بھرپور شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاکہ ریاستی ظلم و ستم کے خلاف یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے۔

مظاہرہ لسبیلہ پریس کلب میں شام 4 بجے منعقد ہوگا، جس میں مختلف سماجی اور سیاسی تنظیموں کے نمائندے اور شہری شریک ہونے کی اپیل کی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز