کوئٹہ (همگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق تربت سے کوئٹہ تک لواحقین کے لانگ مارچ نے کوئٹہ میں جامعہ بلوچستان کے سامنے دھرنا ختم کرکے واپس سریاب مل کے مقام پر چلے گئے۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور جامعہ بلوچستان کے سامنے دھرنا دیا۔ بعد ازاں احتجاج اور دھرنے کے بعد لانگ مارچ کے شرکا واپس سریاب مل کے مقام پر چلے گئے۔
واضح رہے کہ یہ احتجاج تربت میں قابض پاکستانی فورسز سی ڈی ٹی کے ہاتھوں بلوچ نوجوان بالاچ کی شہادت کے واقعے کے بعد شروع ہوا جو تاحال جاری ہے۔