شال (ہمگام نیوز) نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ بلوچ کے پاس اظہار رائے کا واحد ذریعہ پر امن احتجاج ہے، اگر ریاستی رویہ بلوچ و دیگر محکوم اقوام کے پر امن مظاہروں کو پوری طاقت سے کچلنے کے راستے پر گامزن ہوگا تو اس کے یقیناً سنگین بھیانک نتائج نکلیں گے، جسے نہ ریاست قابو کر پائے گا اور نہ ہی کسی بین الاقوامی انجمن کے دسترس میں معاملات درست سمت پر معمول میں آئیں گے۔
جبری گمشدگیوں کا سلسلہ روذ بروز شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، جبکہ بلوچ لا پتہ افراد کے امور کو پہلے ہی سے غیر سنجیدہ لیا گیا تھا لیکن اب باقاعدہ مسخ شدہ لاشوں کے برآمدگی نے سیاسی منظر نامے کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے- اسطرح کے ریاستی رویے عوام کے خلاف اختیار کرنا مطلق العنان بالادست حکمرانوں کے غیر پختگی کو ثابت کرتا ہے۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے پرامن احتجاج کو فائرنگ اور پر تشدد طاقت کے استعمال سے سبوتاژ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔اور بی واے سی کے ہڑتال کے اعلان کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔بلوچ شہدا کے خون رائیگاں نہیں جائے گا اور یقینآ بلوچ شہدا کے لہو سے اس سرزمین کی آبیاری اسکی حاکمیت اور خوشحالی سے ہوگا۔