بلیدہ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بلیدہ میناز میں قابض پاکستان کے پرفساد انتخابی پولنگ کے لیے قائم آرمی چوکی پر حملہ کیا گیا۔
ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ میناز میں انتخابی پولنگ اسٹیشن کے مین آرمی چوکی پر بلوچ مزاحمتکاروں کا شدید حملہ چوکی تباہ ہونے کی اطلاعات ہے ۔یاد رہے کہ بلیدہ کے علاقے میناز کے ہائی اسکول کو پاکستانی فوج نے مکمل اپنے کنڑول میں لے کر اسکول کے اوپر نہ صرف چوکیاں قائم کیئے بلکہ اسکول کو منی کیمپ میں تبدیل کیا۔رات گئے اطلاعات کے مطابق بلوچ سرمچاروں نے اسکول میں قائم قائم فوجی چوکی پر حملہ کیا جس سے ایک چوکی کے تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔تفصیلات کے مطابق قابض پنجابی فوج کی جانب سے بلوچ آبادی پر مارٹر کے گولے بھی فائر کیئے گئے ۔
واضح رہے کہ بلیدہ سے پاکستانی فوج کی جماعت باپ کے نمائندے ظہور بلیدئی امیدوار ہیں ۔اور وہ اس وقت وہ پاکستانی فوج کے خاص نماہندہ سمجھے جاتے ہیں۔ مکران میں تشکیل کردہ قابض فوج کے اجرتی ڈیتھ اسکواڈ کے طور پر بھی ان کا شمار ہوتا ہے۔