تربت:(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق تربت کے علاقے ساچ گلی اسکول کیمپس کو نامعلوم افراد نے نزر آتش کرکے سخت نقصان پہنچایا ہے۔ اس سے پہلے بھی اسکول کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے گزشتہ شب بلیدہ میں پرائیویٹ اسکول ساچ گلی کیمپس کو نزر آش کردیا جس سے اسکول کو سخت نقصان پہنچا جب کہ اس سے پہلے اس اسکول کی اسی کیمپس کو آگ لگانے کے علاوہ میناز میں اس اسکول کے مین کیمپس پر رات کو فائرنگ کی گئی تھی۔گزشتہ شب پیش آنے والا یہ تیسرا واقعہ ہے۔
مزکورہ اسکول کے سربراہ سماجی شخصیت حاجی برکت بلیدی نے اس واقعہ کے خلاف آج ہفتے کی شام عمائدین کا اجلاس طلب کیا ہے۔