شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںبلیدہ ، بی ایل اے اور قومی رہنما حیربیار مری کے حق...

بلیدہ ، بی ایل اے اور قومی رہنما حیربیار مری کے حق میں وال چاکنگ

بلیدہ(ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق بلیدہ کے علاقے الندور میں راجی لشکر بی ایل اے اور بلوچ قومی رہنما حیربیار مری کے حق میں گزشتہ رات وال چاکنگ کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق بلیدہ کے علاقے الندور میں بی ایل اے اور حیربیار مری کے حق میں وال چاکنگ کیا گیا ہے جس میں حیربیار مری، بلوچ راجی لشکر کے حق میں دیواروں پر لکھا گیا ہے، وال چاکنگ میں ،

“ بالاچ ءِ کاروان زندگ انت”

“ تئی توار منی توار

حیربیار حیربیار “

“ نا ایران نا پاکستان

بلوچستان بلوچستان “

سمیت مختلف نعرے لکھے گئے ہیں

یاد رہے کہ بلوچستان بھر میں پاکستانی قبضہ گیر فورسز کی کثیر تعداد موجود ہے اور بلوچستان کے ہر دس پندرہ کلومیٹر پر قابض فوج کی چوکیاں موجود ہیں اور ہر گاؤں دیہات میں فوج کی موجودگی بڑی تعداد میں لیکن اس کے باوجود وقتا فوقتا بلوچ سیاسی کارکناں بلوچ راجی لشکر اور بلوچ راجی رہنما حیربیار مری کے حق میں دیواروں پر فقرے درج کرتے ہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز