بلیدہ( ہمگام نیوز ) بلیدہ سے قابض پاکستانی فورسز نے دو بلوچ نوجوانوں کو جبری طور اغوا کرکے اپنے فوجی کیمپ لے گئے۔
اتوار کی صبح فورسز نے بلیدہ کے علاقے میناز سے قابض پاکستانی فورسز نے چھاپہ مار کر دو بلوچ نوجوانوں کو جبری طور گرفتار کرکے اپنے فوجی کیمپ منتقل کردیا ۔
قابض فورسز کے ہاتھوں اغوا ہونے والے ایک نوجوان کی شناخت اکرام ولد عبدین کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرے نوجوان کی شناخت تاحال معلوم نہ ہوسکی۔بلوچ نوجوانوں کی اس طرح جبری اغوا کے سلسلے کو روکنے کیلئے لازم ہے کہ انسانی حقوق کے کارکن اور بلوچ قوم دوست سیاسی کارکن عالمی دنیا کو اس اہم انسانی مسئلے سے آگاہی دے۔
تاکہ بلوچ نوجوانوں کی جبری اغوا کے سلسلے کو روکا جاسکے۔