دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںبلیدہ فوجی چوکی اور آواران میں فوج کی گشتی ٹیم پر حملے...

بلیدہ فوجی چوکی اور آواران میں فوج کی گشتی ٹیم پر حملے میں چار اہلکار ہلاک کردیئے ،بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے آواران،گیشکور میں قابض فوج کی گشتی ٹیم پر حملہ کیا جس سے چار اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے، اس طرح بلیدہ میں فوجی چوکی پر بھی حملہ کیاگیا ۔

انھوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاہے کہ چار مارچ کو سرمچاروں نے آواران کے علاقے گیشکور،سُونڈم میں دشمن پاکستانی فوج کی8موٹر سائیکلوں اور پیدل گشتی ٹیم پر گھات لگا کر بھاری اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے چار اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ۔

 ترجمان نے کہاکہ کیچ میں بھی چار مارچ رات دس بجکر بیس منٹ پر سرمچاروں نے بلیدہ کے علاقے گِلی میں فوجی چوکی پر اے ون گولوں سے حملہ کیا،گولے چوکی کے اندر جا گرئے جس سے دشمن فوج کو جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ۔

میجر نے کہاہے کہ ان حملوں کی ذمہ داری بی ایل ایف قبول کرتی ہے،مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز اور انکے معاون کاروں پر حملے جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز