بلیدہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 22 نومبر کو رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے کیچ کے علاقے بلیدہ ماہناز میں ایک موبائل ٹاور اور ایکسچینج پر حملہ کیا۔
ذرائع کے مطابق حملے میں مسلح افراد نے موبائل ٹاور اور ایکسچینج کی مشینری کو نظر آتش کرکے تباہ کردیا جسکی وجہ سے ٹاور ناکارہ ہوگیا۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے طول و عرض میں موبائل ٹاوروں پر حملوں کا تسلسل گزشتہ سالوں سے جاری ہے۔ ان حملوں کی ذمہ داری آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی ہیں۔ آزادی پسند تنظیموں کے مطابق وہ ان خاص ٹاوروں کو نشانہ بناتے ہیں جن میں جاسوسی کے آلات نسب ہوتے ہیں۔
بلیدہ میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔