کیچ ( ہمگام نیوز ) بلیدہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق مقتولین کا تعلق ضلح قلات سے بتایا جاتا ہے۔
اطلاع کے مطابق گزشتہ روز تحصیل بلیدہ کے علاقے سلو میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا ۔مقتولین سگے بھائی بتائے جاتے ہیں جن کا تعلق قلات سے ہے ۔
ذرائع کے مطابق مقتولین بلیدہ میں پرچون کی دکان کھول کر وہاں کاروبار کررہے تھے ۔لیویز کے اہلکاروں نے لاشوں کو تحویل میں لیکر آبائی علاقے روانہ کردیے ۔