بلیدہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج سہ پہر کے وقت بلوچ سرمچاروں کا قابض پاکستانی فوج کے قائم کردہ ڈیتھ اسکواڈ سے مسلح تصادم کے نتیجے میں 5 بلوچ سرمچار شہید جبکہ ڈیتھ اسکواڈ گروہ کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں تاہم ان کو ہونے والے نقصانات کی تفصیلات اب تک موصول نہیں ہوئی ہیں۔
مزید تفصیلات کے مطابق واقعہ آج سہ پہر کے وقت پیش آیا جب بلوچ سرمچار اپنے معمول کے گُشت پر تھے تو زامران کے علاقے ناگ کے قریب پہلے سے گھات لگائے بیٹھے ہوئے جرائم پیشہ پاکستانی تشکیل کردہ ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے بلوچ سرمچاروں پر فائرنگ شروع کردی، جس کے بعد دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں پانچ بلوچ سرمچار شہید ہوگئے۔
شہید ہونے والے بلوچ فرزندوں میں سے تین کی شناخت ہوگئی ہے جن میں میر جان بلوچ، یوسف بلوچ اور دولت بلوچ شامل ہیں جبکہ دیگر دو شہید ہونے والوں کی تاحال شناخت نہ ہوسکی۔ شہداء کی جسد خاکی اب تک قابض فوج کی تحویل میں ہیں اس وجہ سے اب تک تمام کی شناخت نہ ہوسکی ہے۔


