چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںبلیدہ و تربت میں فائرنگ سے ایک ہلاک و زخمی

بلیدہ و تربت میں فائرنگ سے ایک ہلاک و زخمی

تربت( ہمگام نیوز)بلیدہ میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص شدید زخمی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ شام مسلح افراد نے بلیدہ کراس میں عبدالرشید ولد دلمراد نامی شخص کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کردیا جب وہ اپنے کھیتوں میں کام کھاج میں مصروف تھے۔ لیویز ذرائع کے مطابق عبدالرشید کا تعلق بالگتر سے ہے انہیں فوری علاج کے لیئے ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے لیویز نے ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کر کے کاروائی شروع کردی ہے۔کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایس ایچ او تھانہ نیو سریاب کے ڈرائیور کو قتل کر دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ نیو سریاب کے ایس ایچ او خلیل بگٹی کا ڈرائیور کانسٹیبل سعید احمد موٹرسائیکل پر تھانہ کیچ بیک کے علاقے کلی میا ں خان میں جا رہا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہلاک ہو گیا ملزمان موقع سے فرار ہو ئے واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچا دیا لا ش ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کا رروائی پولیس کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز