کیچ (ہمگام نیوز) موصولہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بل نگور میں قابض پاکستانی فوج کی مردم شماری کے نام گھر گھر کی تلاشی و تحقیقات جاری۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے قابض پاکستانی فوج بل نگور کے مختلف علاقوں میں مردم شماری کے نام تحقیقات و تلاشی جاری رکھے ہوے ہیں۔
ذرائع کے مطابق قابض پاکستانی فوج بل نگور کے مختلف علاقوں بشمول کپکپار، بل کراس، سورک ٹالوی اور دوسرے کئی علاقوں میں تلاشی کا سلسلہ قائم کیے ہوے ہیں۔
قابض پاکستانی فوج بلوچ ثقافت کو روندتے ہوے چادر و چاردیواری کی پامالی کرتے ہوے گھروں میں گھس کر بنیادی معلومات کے بارے میں پوچھ رہے ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق قابض پاکستانی فوج کے اہلکار زیادہ تر مرد اور نوجوانوں کے حوالے سے سوالوں پوچھ رہے ہیں، جیسا کہ گھر میں کتنے مرد ہیں کہا ہیں اور کیا کر رہے ہیں؟
علاقے میں موجود کچھ غریب کسانوں کے اونٹوں کو بھی چھین کر قابض پاکستانی فوج کے اہلکار اپنے ساتھ لے گئے ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان اونٹوں کو پہاڑوں میں فوجی جارحیت کے دوران استعمال کیا جائے گا۔
قابض پاکستانی فوج کی طرف سے کی گئی ان اعمال سے علاقے میں خوف و ہراس کا ایک ماحول پیدا ہوچکا ہے۔