بمپور ( ہمگـام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق ایران کے زیر قبضہ بلوچستان کے تاریخی شہر بمپور میں قابض ایرانی انٹلیجنس اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیاـ
تفصیلات کے مطابق ایران کے قبضہ بلوچستان کے تاریخی دارالحکومت بمپور کے علاقے شمس آباد میں ایرانی انٹیلجنس اہلکاروں نے بازار کے اندر فائرنگ کرکے بلوچ فرزند الیاس براہوھی کو شہید کردیا۔ جبکہ اس فائرنگ کے نتیجے میں الیاس کا بھائی کامیاب براہوھی بھی فائرنگ کے زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے۔