بمپور،اہرانشہر ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ بمپور میں گزشتہ روز شہر کے ملٹری پوسٹ پر ایک بلوچ شہری نے قابض ایرانی فوجی کا اسلحہ چھین لیا اور اس کے سر پر وار کر کے موقع سے فرار ہو گیا۔
دوسری جانب ایرانشہر میں پیر کی شام کو ایک بلوچ ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن اپنے گھر واپس جاتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کا نشانہ بن کر جان کی بازی ہار گیا۔ یہ واقعہ ان کے گھر کے سامنے پیش آیا۔
جاں بحق ہونے والے ٹیکنیشن کی شناخت 27 سالہ “ایمان عسکری” کے نام سے ہوا ہے ،ایمان عسکری دلگان کے پری ہسپتال ایمرجنسی سروسز میں خدمات انجام دے رہا تھا اور ایرانشہر میں مقیم تھا۔
عینی شاہدین اور مقامی ذرائع کے مطابق، حملہ آوروں نے ایمان عسکری پر جدید ہتھیاروں سے کئی گولیاں برسائیں، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کی وجوہات اور محرکات تاحال سامنے نہیں آئے ہیں اور تحقیقات جاری ہے۔


