زاہدان (ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق آج اتوار یکم جون کو فجر کے وقت دو بلوچ قیدیوں کو پھانسی دی گئی جنہیں اس سے قبل قابض ایرانی عدالت نے میں سزائے موت سنائی تھی۔
دو بلوچ قیدیوں کی 30 سالہ شناخت 30 سالہ فخر اللہ شیروزہی ولد غلام اور 35 سالہ ابراہیم لجہائی ولد عبدالحمید، ساکنان زاہدان کے ناموں سے ہوئی ۔
مزید رپورٹ کے مطابق ابراہیم اور فخر اللہ کو تقریباً تین سال قبل بم شہر سے الگ الگ گرفتار کیا گیا تھا اور عدالت نے دو الگ الگ مقدمات میں ان پر منشیات فروشی کا الزام عائد کرکے سزائے موت سنائی تھی۔ انہیں 30 مئی بروز جمعہ کو قید تنہائی میں منتقل کیا گیا تھا اور بالآخر آج فجر کے وقت ان کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان دونوں قیدیوں کے اہل خانہ نے گزشتہ روز بم جیل کے قرنطینہ میں ان سے آخری ملاقات کی تھی۔