شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںبندر عباس جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

بندر عباس جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

بندرعباس ( ہمگام نیوز) اطلاعات ر کے مطابق آج بروز بدھ 30 نومبر کو فجر کے وقت ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر بندر عباس جیل کے حکام نے عمل درآمد کرکے اسے پھانسی دے دی ـ

 اس قیدی کی شناخت “پرویز براہوئی ولد خدانظر کے طور پر بتائی گئی ہے جو کہ زاہدان کا رہائشی بتایا جاتا ہے ـ

 2016 میں، پرویز کو بندر عباس میں منشیات کے جرائم سے متعلق الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس شہر کی انقلابی عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی تھی۔

 کہا جاتا ہے کہ اس قیدی کے اہل خانہ کو اس کی پھانسی کے بارے میں علم نہیں تھا اور جیل حکام نے انہیں آج صبح فون کیا اور کہا کہ وہ اپنے بیٹے کی لاش حوالے کرنے کے لیے وہاں جائیں۔

 واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ایران کی مختلف جیلوں میں بلوچ قیدیوں کو پھانسی دینے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور اس کی وجہ سے قیدیوں کے اہل خانہ میں تشویش پائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز