چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںبندر عباس جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی

بندر عباس جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی

بندرعباس (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 16 جولائی کو فجر کے وقت گمبدان/ بندر عباس جیل میں قید ایک بلوچ قیدی کو اس جیل کے حکام نے پھانسی دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بندر عباس کی جیل میں ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے اسے پھانسی دے دی گئی۔ پھانسی پانے والے بلوچ قیدی کی شناخت غلام صدیق ہرمزی ولد محمد موسی نام سے ہوئی ہے جو کہ نیمروز کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

غلام صدیق کو قابض ایرانی آرمی نے 2020 میں مینآپ/میناب چوکی سے گرفتار کیا تھا بندر عباس کی عدالت نے انہیں سزائے موت سنائی تھی۔

ان کی سزائے موت پر عملدرآمد کے لیے جمعرات کو قرنطینہ وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا اور گزشتہ روز ان کی اہل خانہ سے آخری ملاقات ہوئی تھی۔

 واضح رہے کہ 29 اپریل 2023 سے لے کر آج 16 جولائی 2023 تک بلوچستان سمیت ایران کی 14 جیلوں میں 4 خواتین سمیت 60 بلوچ قیدیوں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز