کرگان ( ھمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات مغربی مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر بندر کرگان میں قابض ایرانی بحریہ کے اہلکاروں نے حملہ کرکے دو بلوچ شہریوں کو قتل کر کے متعدد کو زخمی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان میں ایرانی بحریہ کے اہلکاروں نے کرگان میں ایک کاروباری مرکزی پر حملہ کر دیا یہ حملہ ان گاڑیوں پر ہوا،جو کہ ایرانی پیٹرول کی خرید و فروخت کے کاروبار سے منسلک تھے ، جس سے ایرانی پیٹرول اور دیگر اشیائے خوردونوش شامل ہے۔ قابض اہلکاروں کی فائرنگ کے نتیجے میں دو بلوچ حسین ترکمانی ولد یوسف بلوچ اور محمد جلالی ولد عباس بلوچ موقعہ پر جانبحق ہوگئے، جبکہ دیگر کئی بلوچ شدید زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض ایرانی نیوی اہلکاروں نے لوگوں پر گولیاں چلائی۔
ان کے مطابق ، کچھ رات قبل ایرانی بحریہ نے کرگان کے علاقے بند زرک ایک فیول اسٹیشن پر چھاپہ مار کر پیٹرول قبضے میں لے لیا۔
بندر کرگان، میناب اور بند زرک آبی جانوروں کی نایاب نسلوں کا مسکن ہے جو تباہ ہورہے ہیں۔
ایرانی نیوی کا کہنا ہے کہ کرگان ، سرک ،جاسک اور میناب کے ساحلی علاقوں پر چھاپوں کی وجہ سے پیٹرول کی اسمگلنگ کی روک تھام کمی واقع ہوئی ہے ۔
تاہم ، علاقے کے لوگوں کا اس طریقہ عمل کو ایرانی بحریہ کی وحشتناک جارحیت قرار دیا ہے مقامی بلوچوں کا کہنا ہے ایرانی بحریہ اور دیگر ادارے تیل کی اسمگلنگ کو ایک جواز بنا کر بلوچوں کا قتل عام کر رہے، جبکہ مقامی بلوچوں نے بارہا کہا کہ ہم اپنے سرزمین پر سوائے پیٹرول اور اشیائے خوردونوش دیگر کاروبار نہیں کر سکتے ہیں ، کیونکہ روزگار کے تمام ذرائع پر ایران نے گجروں کو لا کر آباد کرکے بسایا ہے ، اسی لیئے بحالت مجبوری ہم یہ کاروبار کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان کے علاقے میناب کے مشرق میں بندر کرگان اور دیگر دیہاتوں پر پچھلے برسوں میں قابض ایرانی نیوی نے کئی بار حملہ کیا تھا جن کا الزام تھا کہ یہاں منشیات اور پیٹرول کی کاروبار ہوتی ہے ، جس سے متعدد شہری جانبحق اور زخمی ہوئے تھے، جبکہ مقامی لوگوں کا کہنا ہے جب بھی ایرانی فورسز بلوچوں کے کسی بھی کاروباری مراکز پر حملہ کرتے ہے لوگوں کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کیا جاتا ہے اور یہ جواز بنا کر کہ یہاں پیٹرول کی اسمگلنگ اور منشیات کا کاروبار ہوتا ہے۔ لیکن یہ سب کچھ بہانے ہے ، ایران کے ریاستی فورسز کے ہاتھوں بلوچوں کی جان و مال کچھ بھی معفوظ نہیں۔
واضع رہے بند زرک ایک بلوچ ضلع ہے جو ھرمزگان میں میناب سے 20 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔ جہاں ننانوے فیصد آبادی بلوچوں پر مشتمل ہے۔