جمعه, نوومبر 22, 2024
Homeخبریںبنپور ، اسکول کے پرنسپل کے ہاتھوں متعدد طلبا کو جسمانی سزا...

بنپور ، اسکول کے پرنسپل کے ہاتھوں متعدد طلبا کو جسمانی سزا دی گئی

بنپور (ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز بروز منگل کو قاسم آباد شہر میں واقع شہید رجائی اسکول کے متعدد طلباء کو اسکول کے پرنسپل نے جسمانی سزا دے کر کئی طلبا کو زخمی کر دیا ، اسکول جو کہ بنپور شہر کے علاقے کلاتان کے مرکز میں ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح اسکول کے پرنسپل نے متعدد طالب علموں کو سزا دی جو ایک دوسرے کے ساتھ مذاق کر رہے تھے ، پرنسپل نے ان طلبا کو پکڑ کر ان پر لاٹھی برسانے لگے ۔

تاہم سکول ڈسپلنری کوڈ کے آرٹیکل 77 کے مطابق، “طالب علموں کو سزا دینے کے لیے کسی بھی سزا کا اطلاق کرنا جیسے کہ توہین، جسمانی سزا اور ہوم ورک نہ کرنے پر سزا تفویض کرنا منع ہے۔”

 واضح رہے کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں تمام اسکولوں کے اساتذہ اکثر غیر مقامی اور غیر بلوچ ہیں جو کہ معمولی غلطی پر وہ بلوچ طلبہ پر اس قدر تشدد کرتے ہیں کہ کئی طلبا زخمی یا بے ہوش ہو جاتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز