یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںبنپور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ کمسن لڑکی جانبحق،...

بنپور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ کمسن لڑکی جانبحق، والد کو فورسز نے گرفتار کرلیا،دزاپ میں ایک شخص قتل

بنپور،دزاپ ( ہمگام نیوز ) ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر بنپور کے گاؤں ریکپوت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک 14 سالہ بلوچ دختر جانبحق ہوگئی، جبکہ اگلے روز اس کے والد کو قابض ایرانی فورسز نے گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق، یہ واقعہ بدھ 23 جولائی کی شام پیش آیا، جب نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر کے سامنے کھڑی CNG فیول والی گاڑی پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں دھماکہ اور آگ لگ گئی۔ اس حملے میں 14 سالہ حوریا شہ بخش ولد عبدالغفور شہ بخش، کو سر پر گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق، حملہ آوروں کا ہدف حوریا کے والد عبدالغفور شہ بخش تھا، جن سے ان کا پرانا تنازعہ چلا آ رہا تھا، لیکن گولی ان کی بیٹی کو لگی۔ عبدالغفور شہبخش، جو 51 سالہ، شادی شدہ اور دو بچوں کے والد ہیں اور ریکپوت علاقے میں ایک بسیج (ایرانی ملیشیا) کا مرکز بھی چلاتے ہیں، کو جمعرات 24 جولائی کو ایرانشہر کی انٹیلی جنس فورسز نے گرفتار کرلیا۔

تاہم رپورٹ لکھنے تک عبدالغفور کی موجودہ حالت اور مقام کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

دوسری جانب دزاپ کے علاقے کریم آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری، نعمت اللہ بروہی (نارویی) ولد عبداللہ، جان کی بازی ہار گیا۔

رپورٹ کے مطابق، یہ واقعہ منگل کو پیش آیا، جب نعمت اللہ بروہی زہک سے واپس آ کر اپنے گھر پہنچا تھا۔ چار نامعلوم مسلح افراد نے اس کے گھر پر حملہ کر کے براہِ راست فائرنگ کی۔ وہ دو گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوا اور اسے اسپتال خاتم الانبیاء زاہدان کے آئی سی یو منتقل کیا گیا، لیکن ایک دن بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

ابھی تک حملہ آوروں کی شناخت یا حملے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، اور نہ ہی کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق، سال 2024 میں کم از کم 469 بلوچ شہری نامعلوم افراد کے حملوں کا نشانہ بنے، جن میں سے 284 جانبحق اور 185 زخمی ہوئے۔ ان میں 47 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جن میں سے 17 بچے جانبحق، 14 زخمی، 9 خواتین جانبحق اور 7 خواتین زخمی ہوئیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز