ڈھاکہ: (ہمگام نیوز) ایک اعداد و شمار کے مطابق بنگلہ دیش میں کئی روز سے جاری تشدد کے دوران ہونے والی گرفتاریوں کی تعداد 2500 سے تجاوز کر گئی ہے۔

زرائع کے مطابق پولیس اور اسپتالوں کی جانب سے متاثرین کی ایک علیحدہ رپورٹ کے مطابق کم از کم 174 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں متعدد پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

گزشتہ ہفتے سرکاری ملازمتوں میں داخلوں کے کوٹہ کو سیاسی رنگ دینے کے خلاف مظاہروں کا آغاز وزیر اعظم شیخ حسینہ کے دور حکومت کی بدترین بدامنی کی صورت میں ہوا۔