دہلی (یمگام نیوز) شیخ حسینہ نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ بنگلہ دیش میں “لاقانونیت اور دہشت گردی” کو فروغ دے رہےشیخ حسینہ نے گزشتہ برس ہلاک ہونے والے چار پولیس اہلکاروں کی بیواؤں سے ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک میں واپس آئیں گی اور پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کا بدلہ لیں گی۔

شیخ حسینہ اس وقت بھارت میں موجود ہیں جہاں وہ خود ساختہ جلاوطنی کاٹ رہی ہیں۔

بنگلہ دیش میں گزشتہ برس کوٹہ سسٹم کے خلاف طلبہ کا احتجاج وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے اور عبوری حکومت کے قیام پر ختم ہوا تھا۔

مشتعل مظاہرین کی جانب سے وزیرِ اعظم ہاؤس کی طرف مارچ کے بعد شیخ حسینہ کو ہیلی کاپٹر میں سوار ہو کر ملک چھوڑنا پڑا تھا۔

شیخ حسینہ نے ویڈیو لنک پر گزشتہ برس پانچ اگست تک پیش آنے والے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مظاہروں کے دوران ہونے والی ہلاکتیں انہیں اقتدار سے الگ کرنے کی سازش تھی۔

انہوں نے کہا کہ وہ ملک واپس آئیں گی اور پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کا بدلہ لیں گی۔