بولان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بولان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج کے ڈرون طیاروں کی پروازیں جاری ہیں، علاقوں میں وسیع فوجی آپریشن کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق بولان کے متعدد علاقے بشمول سانگان، یخو ،لکھڑ میں پاکستانی فوج کے ڈرون طیاروں کی پروازیں دیکھی گئی ہیں۔ علاقائی ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ڈرون طیاروں کی پروازیں پاکستانی فوج کی جانب سے مذکورہ علاقوں میں نئے فوجی آپریشن کی تیاری کے سلسلے میں ہیں۔
واضح رہے کہ بلوچستان کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں پاکستانی فوج و حکومت بلوچ نسل کشی کیلئے نت نئے راہ ہموار کرنے کی پالیسی پر عمل پیرہ ہیں۔