مچھ(ہمگام نیوز) بولان میں نامعلوم مسلح افراد نے بجلی کے تین کھمبوں کو دھماکہ سے تباہ کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق بولان کے علاقے گری دو کے مقام پر کوئٹہ کو بجلی فراہم کرنے والے 220 کے وی کے تین کھمبوں کو نامعلوم افراد نے رات دیر گئے دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیے ۔
دھماکوں کے نتیجے میں دو کھمبے مکمل طور پر تباہ ہوگئے جبکہ ایک کو شدید نقصان پہنچا۔ جس کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں کو بجلی کی فرائمی فوری طور پر معطل ہوگئی ہے۔


