یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںبولان: قابض پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ پر حملہ، ہلاکتوں کی اطلاعات

بولان: قابض پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ پر حملہ، ہلاکتوں کی اطلاعات

بولان(ہمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے بولان پیر اسماعیل میں قابض پاکستانی فوج کے ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز اتوار دو پہر ایک بجے کے بعد نامعلوم مسلح افراد نے مقبوضہ بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے پیر اسماعیل میں قائم پاکستانی فوج ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے۔

ہمگام نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات میں کے مطابق حملہ کافی دیر تک جاری رہا اس حملے میں پاکستانی فوج کے کہی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں ، تاہم اس حوالے سے مزید معلومات آنا باقی ہے۔

واضح رہے کہ بولان اور مقبوضہ بلوچستان کے دیگر علاقوں میں قابض فورسز پر اس طرح کے حملے بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے کیئے جاتے ہیں۔ تاہم مذکورہ واقع کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز