جمعه, می 3, 2024
Homeخبریںبولان : مشکاف سے ملنے والے لاشوں میں ایک کی شناخت ہوگئی

بولان : مشکاف سے ملنے والے لاشوں میں ایک کی شناخت ہوگئی

سبی ( ہمگا م نیوز) بولان کے علاقے مشکاف سے پانچ نومبر کو ملنے والے تین لاشوں میں سے ایک لاش کی شناخت ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق قابض پاکستان آرمی کے ہاتھوں پانچ نومبر کو ایک جعلی مقابلے میں شہید ہونے والے تین بلوچ فرزندوں میں سے  ایک کی شناخت ظہور احمد مری کے نام ہوئی جسے قابض پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے چار اکتوبر کو مچھ مری ٹاؤن سے اغواء کیا تھا ۔ واضح رہے کہ ظہور مری ایک عام بلوچ تھے جسے قابض پاکستانی اداروں نے اغواء کے بعد اپنی خفیہ تشدد خانوں میں شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا ، اس کے علاوہ باقی دو بلوچ فرزندوں کے بابت ابتدائی اطلاعات کے مطابق انھیں ایک شادی کی تقریب سے اغواء کیا گیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز