دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںبولان میں بی ایل اے کے کیمپ پر دشمن فوج کا زمینی...

بولان میں بی ایل اے کے کیمپ پر دشمن فوج کا زمینی و فضائی حملہ، جھڑپ میں متعدد اہلکار ہلاک کیئے ـ بی ایل اے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے ذرائع ابلاغ میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز قابض پاکستانی فوج نے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بولان چہھلڑی اور گنبدی میں واقع تنظیم کے کیمپ پر آپریشن کا آغاز کیا جوکہ تاحال جاری ہے۔ قابض فوج اور بی ایل اے کے سرمچاروں کے درمیان شدید جھڑپوں کے نتیجے میں دشمن فوج کے متعدد اہلکار ہلاک کیے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 30 ستمبر کو شام چار بجے قابض پاکستانی فوج نے بولان میں بزگر درھگ چہھلڑی اور گنبدی سمیت کئی علاقوں کو محاصرے میں لیکر بڑے پیمانے پر فوجی جارحیت کا آغاز کیا۔ دشمن فوج کی سینکڑوں کی تعداد پر مشتمل زمینی نفری کے علاوہ ایک درجن کے قریب گن شپ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ایس ایس جی کمانڈو اتھارے گئے اور پے در پے فضائی شیلنگ بھی کی گئی۔
اس دوران مختلف مقامات پر دشمن فوج کا بی ایل اے کے سرمچاروں کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئے، جوکہ 4 بجے سے لیکر شام 7 بجے تک مسلسل جاری رہے۔ اس جنگ میں ہمارے سرمچاروں نے موثر گوریلا حکمت عملی اپناتے ہوئے دشمن فوج کے متعدد اہلکار ہلاک کیے اور کئی علاقوں سے فوج کو پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کردیا۔ تاہم ان علاقوں میں گزشتہ تین دنوں سے جاری دشمن کی نکل و حرکت ہنوذ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز