یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںبولان میں پاکستانی فوج کی ظلم وبربریت تاحال جاری

بولان میں پاکستانی فوج کی ظلم وبربریت تاحال جاری

( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بولان (غربوک تل ) میں پاکستانی فوج کی بربریت گزشتہ ایک ہفتے سے تاحال جاری۔تازہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج نے مقامی لوگ جن کا زریعئہ معاش مالداری اور زمینداری کے پیشہ سے وابسطہ ہیں۔ان کے گدان و جھونپڑیوں کو نظر آتش کرکے خاکستر کیا گیا ہیں۔بعض لوگ ہجرت پر مجبور ہوگئے۔ فوج نے پانچ افراد کو جبری طور پر گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔جن میں حاجی امام بخش،مراد،پاضو،حاجی زرگ اور خالق داد شامل ہیں ۔ فوج نے ان اپنی بربریت کی پرانی داستان کو قائم رکھتے ہوئے ان مظلوم بلوچوں کے فصلوں کو نقصان پہنچا کر مال مویشیوں کو بے دردی سے لوٹا گیا ۔ فوجی ظلم کی اس سلسلہ وار داستان کو انسان دوست سوشل ایکٹیوسٹ اور تمام بلوچ آزادی پسند سیاسی سرگرمی اور میڈیا کمپیئن کے زریعئے اقوام عالم کو پاکستان کی اس شیطانی چہرے کو عیاں کردے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز