شنبه, سپتمبر 21, 2024
Homeخبریںبولان میں پاکستانی فورسز کا فضائی آپریشن دوسرے روز بھی جاری ،...

بولان میں پاکستانی فورسز کا فضائی آپریشن دوسرے روز بھی جاری ، چار ہیلی کاپٹروں کی آمد و شلنگ

بولان ( ہمگام نیوز ) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بولان میں کل سے پاکستانی فوج کی فضائی آپریشن جاری ہے

تازہ اطلاعات کے مطابق آج صبح پانچ بجے قابض پاکستانی فوج نے فضائی آپریشن کا آغاز کیا ہے آپریشن میں چار ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں جو مسلسل بولان کے مختلف علاقوں میں شیلگ کررہے ہیں

علاقائی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے آپریشن کا آغاز گزشتہ روز سے کیا تھا جو ابھی تک جاری رہے

زرائع کے مطابق آج صبح پانچ بجے پاکستانی فوج نے بولان کے علاقے بزگر ، باکل بوھک اور دوبندی سمیت مختلف علاقوں میں فضائی آپریشن کا آغاز کیا ہے آپریشن میں قابض پاکستانی فوج نے مزکورہ علاقوں میں شدید شیلگ کی ہے جو تاحال جاری ہے

اس آپریشن میں اب تک کسی قسم کی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے

مزکورہ علاقوں میں قابض پاکستانی فورسز دو دہائیوں سے زمینی و فضائی آپریشنز کرتے آرہے ہیں جس میں پاکستانی فورسز اور مسلح آزادی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے درمیان سینکڑوں جھڑپیں ہوئیں ہیں جس میں بلوچ لبریشن آرمی کے درجنوں سرمچار شہید جبکہ پاکستانی فورسز کے سینکڑوں آفیسرز و اہلکار ہلاک ہوئیں ہیں.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز