یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںبولان و سبی کے درمیانی علاقوں میں پاکستان آرمی کی شدید بمباری

بولان و سبی کے درمیانی علاقوں میں پاکستان آرمی کی شدید بمباری

سبی ( ہمگام نامہ نگار) سبی و بولان کے درمیانی علاقوں سانگان، جالڑی، اور اردگرد میں گذشتہ کئی ہفتوں سے جاری پاکستان آرمی کی بربریت میں دو دن سے مزید شدت آئی ہے ، آج صبح سے پاکستان آرمی کے 25سے زاہد گاڑیوں پہ مشتمل کانوائے جن کو جنگی ہیلی کاپٹروں کی بھی کمک حاصل ہے ، علاقے میں گھر گھر چھاپے مار کر لوگوں کو گرفتار کرکے اپنے عسکری کیمپوں میں منتقل کررہاہے۔
جبکہ سانگان اور جالڑی میں دور مار توپوں کی گولہ باری سے کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے، اور علاقے کے مالداروں کی مال مویشیوں کو بھی پاکستان آرمی کے اہلکار اٹھا کر اپنے ساتھ لے جانے کے ساتھ گھروں سے قیمتی اشیاء کو بھی لوٹ کر لے جارہے ہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز