بولان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بولان میں بی بی نانی کے مقام پر مسلح افراد نے ایک کریش پلانٹ پر کام کرنے والے دو افراد کو اغوا کر لیا ہے۔

اغوا ہونے والے افراد کی شناخت وزیر مری ولد محمد اکبر اور غلام قادر مری ولد نوروز کے ناموں سے ہوئی ہے، جو مذکورہ پلانٹ میں بطور مزدور کام کر رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق یہ کریش پلانٹ قابض ریاست کی استحصالی پالیسیوں کا حصہ ہے، جسے سلام بنگلزئی کی سرپرستی میں چل رہا ہے۔