Homeخبریںامریکا نے مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر...

امریکا نے مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا

واشنگٹن (ہمگام نیوز) امریکی محکمہ خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں امریکیوں کے لیے ایک تازہ سیکیورٹی الرٹ جاری کیا ہے.

الرٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی اور سعودی عرب کے تنازع کے “غیر متوقع طور پر بڑھنے کے امکانات کے ساتھ سیکیورٹی کا ماحول پیچیدہ ہے۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر امور نے کہا، “اس وقت مشرق وسطیٰ میں موجود امریکیوں کو بہت زیادہ ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے.

امریکا نے کہا کہ شہریوں کو ممکنہ پروازوں کی منسوخی، فضائی حدود کی بندش، اور سفری رکاوٹوں سے آگاہ رہنا چاہیے۔

محکمہ نے کہا کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی سعودی عرب کے خلاف دشمنی میں مصروف ہیں اور شہری ہوائی اڈے نشانے پر ہیں. یہ فوجی تنازع تیزی سے بڑھ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز