سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںبولان کے علاقوں میں شدت سے آپریشن جاری ہے، صحافی دورہ کریں۔...

بولان کے علاقوں میں شدت سے آپریشن جاری ہے، صحافی دورہ کریں۔ بلوچ لبریشن آرمی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بی ایل اے کے ترجمان جینئد بلوچ نے کہاہے کہ فورسز کے جیٹ طیا روں اور گن شپ ہیلی کا پٹر وں کے ذریعے گزشتہ ایک ہفتے سے بولا ن کے علا قوں ما رگٹ ،لا کٹر ،نود گول ،،سا رو ،بزگر ،سا نگھٹر ،پیر اسما عیل اور دیگر علا قوں میں شدت کے ساتھ آپریشن جاری ہے اس وقت تک سینکٹر وں بلوچ آبادیوں کو جلا نے کے سا تھ 50کے قریب خواتین کو فورسز کے اہلکا راغواء کر چکے ہیں یہ بات انہوں نے اتوار کی شب نامعلوم مقام سے سیٹلا ئٹ فون پر این این آئی کو بتائی ترجمان نے کہا کہ خواتین بچوں کی کثیر تعداد میں ہلا کت کے ساتھ ساتھ ان کے مال و مو یشی کو کو ئٹہ اور چاغی لے جایا جا رہا ہے اورگھروں کو جلا نے کے ساتھ ساتھ بزرگوں ،خواتین اور بچوں کو اٹھا کر آگ میں پھینکنے کے کئی واقعات رونما ہو ئے چکے ہیں اور اس وقت ہمارے سر مچار دلیر ی کے ساتھ فورسز سے کئی مقاما ت پر دو بدو لڑ رہے ہیں جس سے فورسز کو کئی جگہو ں پر شدید نقصان ہوا ہے اور اس وقت تک ہمارے کئی سر مچا روں سے رابطے بھی نہیں ہو رہے معلوم نہیں کہ وہ کس حال میں ہیں لیکن ہمیں افسو س ہورہا ہے کی میڈیا اورخاص کر انسانی حقو ق کی تنظمیں جو ریا ست کہ دباؤ کا شکار ہیں یا مراعا ت کی وجہ سے اپنی تمام تر ذمہ داریاں بھو ل چکے ہیں ایک ہفتے سے جاری آپریشن کی کوریج کرنے کی ہمت نہیں کر رہے آج ہم ایک ذمہ دار تنظیم کی حیثیت سے صحافی برادری اور انسانی حقو ق کی تنظیموں کو دعو ت دیتے ہیں کہ وہ آئیں اور بولان کے آپریشن ذدہ علا قوں کا دورہ کر یں ہم نے جو دعو ے کئے ہیں اگر یہ دعوے پر وپیگنڈے پر مبنی ہو ئے تو آئندہ میڈیا ہماری تنظیم کا مکمل با یئکا ٹ کر ے سچائی کی جنگ میں سچ کہنا ،سچا ہونا ہما رااولین فرض ہے دشمن تو مسلسل جھو ٹ پر جھو ٹ بول کرگمراہ کر نے کی کو شش کر رہا ہے پھر بھی صحافی برادری ان کے شانہ بشانہ ہیں صحا فی برادری یا انسانی حقو ق کی تنظیموں سے منسلک افرادکی سو چ و فکر کو دیکھ کر اب ہمارے پاس ان کے ذہین پر ما تم کر نے کے سواء کچھ نہیں ہے ۔دریں اثنا ء فورسز کے ترجمان نے تنظیم کے دعوؤں کو بے بنیاد اور جھو ٹ پر مبنی قرار دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز