چهارشنبه, مې 7, 2025
Homeخبریںبولان کے علاقے جعفری انڈیس شیرکنڈ اور اردو باغ سمیت متعدد علاقوں...

بولان کے علاقے جعفری انڈیس شیرکنڈ اور اردو باغ سمیت متعدد علاقوں فوجی جارحیت جاری ہے۔

 شال (ہمگام نیوز) بولان سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق آج صبح سے قابض پاکستان فوج کی طرف سے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن کیا جارہا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ جعفری انڈیس، شیرکنڈ مچھ کندھار وڈھ اور اردو باغ کے علاقوں میں صبح شدید پیمانے کی فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی جارہی ہیں اور قابض فوج بڑی تعداد میں اس علاقے کے اندر موجود ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ علاقے میں موجود جنگلات کو آگ لگائی گئی ہے اور آسمان میں ہیلی کاپٹروں کی پروازیں مسلسل جاری ہیں تاہم ابھی تک کسی بھی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

خیال کیا جاتا ہے کہ جب بھی قابض پاکستانی فوج بلوچستان کے کسی بھی علاقے میں جارحیت کرتی ہے تو وہاں کے لوگوں کے گھروں کو آگ لگا کر انکی مال مویشیاں اپنے ساتھ لیجانے کے ساتھ ساتھ کئی بے گناہ بلوچوں کو بھی اغواء کیا جاتا ہے اور یہاں بھی خدشہ یہی ہے کہ عام بلوچوں کو بڑے پیمانے پر نشانہ بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز