شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںبولان کے علاقے مچھ میں استحصالی منصوبے اور اس سے جڑے تعمیراتی...

بولان کے علاقے مچھ میں استحصالی منصوبے اور اس سے جڑے تعمیراتی پروجیکٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد اپنے آفیشل ٹیلی گرام چینل بلوچ لبریشن وائس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے گزشتہ روز شام 5 بجے ہمارے سرمچاروں نے بولان کے علاقے مچھ میں سیخونی کے مقام پر فوجی نگرانی میں قدرتی گیس نکالنے والے منصوبے اور اس سے منسلک تعمیراتی پروجیکٹ پر حملہ کیا۔

آزاد بلوچ نے کہا حملے میں سرمچاروں نے تعمیراتی روڈ رولر اور گیس کمپنی کو پانی سپلائی کرنے والے ایک ٹینکر کو نظر آتش کرکے تباہ کردیا، جبکہ وہاں موجود دیگر مشینری کو فائرنگ کرکے ناکارہ بنا دیا۔

بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے مزید کہا ذکر کردہ تعمیراتی پروجیکٹ کا مقصد روڈ تعمیر کرکے علاقے میں قدرتی گیس کے استحصال کو مزید تیز کرنا ہے۔

آزاد بلوچ نے کہا ہم ایک مرتبہ پھر سے تمام ٹھیکیداروں و کمپنیوں کو سختی کے ساتھ تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ قابض ریاست کے ہر اس منصوبے سے دوری اختیار کریں جس کا تعلق مقبوضہ بلوچستان میں قومی وسائل کی لوٹ مار یا فوجی تسلط سے ہے ـ

https://t.me/Baloch_Liberation_Voice

یہ بھی پڑھیں

فیچرز