جمعه, دسمبر 27, 2024
Homeخبریںبولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائینسز نے طلبا کے احتجاج کے...

بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائینسز نے طلبا کے احتجاج کے پیش نظر فیسوں میں کمی کا اعلان کردیا

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائینسز نے طلبا کے احتجاج کے پیش نظر فیسوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق بڑھائی گئی فیسوں کی رقم جو پہلے 1 لاکھ تھی کم کرکے 36 ہزار کردی گئی۔ نئی فیس اسٹرکچر کا جاری ہونا طلبا کے مسلسل احتجاج کا نتیجہ ہے جنہوں بے دن رات اپنے حقوق کے لئے احتجاج کی۔

احتجاج کے دوران طلبا پر پولیس کی جانب سے تشدد بھی کیا گیا اور گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں مگر طلبا مستقل مزاجی سے مقصد کے حصول تک اپنے موقف پر ڈٹے رہے اور بلآخر یونیورسٹی انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے ہی پڑے اور آج ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے فیسوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔

یاد رہے کہ احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے احتجاج کو غیر اخلاقی اور غیر قانونی طریقے سے روکنے کی کوشش میں خواتین طلبا پر بھی تشدد کیا گیا اور ان کو بھی گرفتار کیا گیا لیکن وہ بھی بڑی مستقل مزاجی سے اپنی احتجاج کو وسعت دیتی رہیں جس کے بعد آج ان کو اس کا پہلا نتیجہ فیسوں کی کمی کی صورت میں میسر آیا۔

طلباء کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان کا احتجاج اب بھی جاری رہے گا، وہ اس وقت تک اپنا احتجاج کرتے رہیں گے کہ جب تک ان کے دیگر مطالبات پر عمل درآمد نہیں ہوجاتا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز