شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںبوکو حرام رہنما نے ہمارے جنگجوؤں سے لڑتے ہوئے خودکشی کر...

بوکو حرام رہنما نے ہمارے جنگجوؤں سے لڑتے ہوئے خودکشی کر لی ہے۔داعش کا دعویٰ

بوکو حرام رہنما نے ہمارے جنگجوؤں سے لڑتے ہوئے خودکشی کر لی ہے۔داعش کا دعویٰ

ابوجہ(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق مغربی افریقہ میں سرگرم جہادی گروپ داعش نے دعوی کیا ہے کہ بوکو حرام کے رہنما ابو بکر شیکا نے گزشتہ ماہ دھماکا خیز مواد سے خود کو ہلاک کر لیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق مغربی افریقہ میں سرگرم شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ ویسٹ افریقہ پروینس آئی ایس ڈبلیو اے پی نے اپنے جاری کردہ ایک تازہ آڈیو میں یہ دعوی کیا کہ جہادی گروپ بوکو حرام کے رہنما ابو بکر شیکا نے اس کے ساتھ لڑائی کے دوران خود ہی اپنی جان لے لی۔آئی ایس ڈبلیو اے پی نے اپنی آڈیو ریکارڈنگ امریکی خبر رساں ادارے کے ساتھ شیئر کی اور بتایا کہ کیسے ابو بکر نے خود اپنے آپ کو ہلاک کر لیا۔

تنظیم کے رہنما ابو مصعب البرانوی کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ شیکا نے ایک دھماکہ خیز خود کش بیلٹ پہن رکھی تھی اور آٹھ مئی کے روز اسی بیلٹ کو اڑا کر اپنی جان لے لی۔اس آڈیو بیان کے مطابق شیکا نے دنیا میں ذلیل ہونے کے بجائے آخرت میں ذلیل ہونے کو ترجیح دی۔ اللہ نے انہیں جنت میں بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔اس آڈیو میں یہ تفصیل بھی بیان کی گئی ہے کہ آئی ایس ڈبلیو اے پی نے کس طرح سامبیسا کے جنگلوں میں بوکو حرام کے قائد کو نشانہ بنانے کے لیے اپنے چھاپہ ماروں کو وہاں تک بھیجا جنہوں نے ابو بکر شیکا کو اپنی رہائش گاہ میں بیٹھے پایا اور پھر شدید لڑائی شروع ہوئی۔

ابو مصعب البرانوی کے مطابق وہاں سے وہ پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوئے اور پھر فرار ہونے میں بھی کامیاب ہو گئے، وہ جنگلوں میں بھی پانچ روز تک چھپے رہنے میں کامیاب رہے تاہم اس کے جنگجو ان کا تعاقب کر تے رہے اور بالآخر پانچ روز بعد ان کا پتہ لگانے میں کامیابی مل گئی۔ادھر نائجیریا کی فوج کا کہنا تھا کہ وہ اس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز