سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںبگان میں پاکستانی کرایہ کے قاتلوں نے تنظیم کے ساتھی علی دوست...

بگان میں پاکستانی کرایہ کے قاتلوں نے تنظیم کے ساتھی علی دوست عرف شکاری نظام کو فائرنگ کر کے شہید کردیا: بی آر اے

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ 12 اپریل 2021 کو ایرانی سرحد سے متصل علاقے بگان میں پاکستانی کرایہ کے قاتلوں نے تنظیم کے ساتھی علی دوست عرف شکاری نظام ولد شہید لال محمد کو فائرنگ کر کے شہید کردیا۔

شہید گزشتہ کئی سالوں سے بی آر اے کے پلیٹ فارم سے قومی جہد آزادی کیلئے فرائض انجام دے رہے تھے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ شہید کے قاتلوں کی نشاندہی ہوچکی ہے جنہیں نشانِ عبرت بنایا جائیگا۔

سرباز بلوچ کا کہنا تھا کہ 18 اپریل 2019 کو شہید علی دوست کے والد لال محمد کو بھی پاکستانی فوج کے اہلکاروں نے ضلع گوادرکی تحصیل اورماڑہ رَچ بازار میں قائم ان کی گھر سے اغوا کرکے دو دن بعد انہیں شہید کر کے شادی کہور میں لاش پھینک دی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہید علی دوست اور ان کے خاندان نے تحریک آزادی کیلئے بے لوث قربانیاں دی ہیں جنہں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز