سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںبھارتی سرحدی پولیس کے اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کردی،...

بھارتی سرحدی پولیس کے اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کردی، پانچ اہلکار جانبحق

نیو دہلی (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق بھارت کی سرحدی پولیس کے ایک اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار مارے گئے۔

انڈو تبتن باڈر پولیس (آئی پی بی پی) کی طرف جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق یہ واقعہ بائیں بازو کی شدت پسندی سے متاثرہ علاقے چھتیس گڑھ میں پیش آیا۔ بیان کے مطابق کانسٹیبل مسعود الرحمان کی طرف سے کی گئی اس فائرنگ سے کئی دیگر اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

انڈو تبتن باڈر پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ، ”اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں کو گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں سات اہلکاروں کو گولیاں لگیں جبکہ بعد ازاں خود کو گولی مار کر اہلکار نے خودکشی کر لی۔‘‘ ان میں سے پانچ تو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ دو شدید زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے رائے پور کے ہسپتال پہنچایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز