دہلی: (ہمگام نیوز) میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی مسائل کا شکار ہو سکتا ہے۔
لیکن اسکی فوج بھارت کے لیے خطرہ پیدا کرسکتا ہے بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف انیل چوہان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارے دونوں پڑوسی ہمارے خلاف ہیں. دونوں کی جانب سے دوستی کو ہمالیہ سے اونچا قرار دیا جاتا ہے اور دونوں جوہری ہتھیاروں سے لیس ہیں۔
جنرل انیل چوہان نے کہا کیا ہے کہ ہمیں نئے ہتھیاروں کے نظام، ٹیکنالوجی اور جنگ کیلئے اپنی حکمت عملی کو بدلنے کی ضرورت ہے۔
پاکستان کو چین نے جاسوسی نیول سہولت بھی دی اور چین اور قابض پاکستان بھارت کے خلاف دو محاذ جنگ کی بھی مستقبل میں تیاری کرسکتے ہیں اس لیے بھارت کی فوج بھی تیاری کررہا ہے کہ کس طرع دو فرنٹ پر مقابلہ کیا جا سکے۔