جمعه, اپریل 4, 2025
Homeخبریںبھارت ایران بندرگاہ کے معاہدے کے بعد پابندیاں لگ سکتی ہیں۔ امریکہ

بھارت ایران بندرگاہ کے معاہدے کے بعد پابندیاں لگ سکتی ہیں۔ امریکہ

چابہار (ہمگام نیوز) عالمی اخبارات کے مطابق ہندوستان کی جانب سے تہران کے ساتھ ایک بندرگاہ چلانے کے لیے 10 سالہ معاہدے پر دستخط کیے جانے کے چند گھنٹے بعد امریکہ نے ایران کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے والے کسی بھی ملک کے لیے ممکنہ پابندیوں کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

ہندوستان نے 2016 میں ایران کے زیرقبضہ اسٹریٹجک لحاظ سے اہم مقبوضہ بلوچستان کی بندرگاہی چابہار کو تیار کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔ پیر کے روز، اس نے ایران کے ساتھ ایک طویل مدتی معاہدے پر دستخط کیے تاکہ اسے مزید ترقی دی جائے۔

ہندوستان کے جہاز رانی کے وزیر نے اسے “بھارت ایران تعلقات میں ایک تاریخی لمحہ” قرار دیا۔ لیکن یہ اقدام امریکہ کے ساتھ اچھا نہیں لگتا جس نے گزشتہ تین سالوں میں ایران کے 600 سے زیادہ کے اداروں پرپابندیاں عائد کی ہیں۔

منگل کو ایک پریس بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل کو جب اس معاہدے کے بارے میں پوچھا گیا تو اس کہا کہ ایران پر امریکی پابندیاں اب بھی برقرار ہیں اور واشنگٹن ان پر عمل درآمد جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا، “کوئی بھی ادارہ جو ایران کے ساتھ کاروباری معاملات پر غور کر رہا ہے انہیں پابندیوں کے ممکنہ خطرے سے آگاہ ہونا چاہیے۔”

بھارت نے اس بیان پر تاحال کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ بھارت نے 2018 کے آخر میں بندرگاہ کا کام سنبھال لیا۔ بندرگاہ نے افغانستان اور وسطی ایشیا کے لیے ہندوستانی سامان اور مصنوعات کے لیے ٹرانزٹ روٹ ممکن بنا دیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 2.5 ملین ٹن گندم اور 2,000 ٹن دالیں چابہار بندرگاہ کے ذریعے بھارت سے افغانستان بھیجی جا چکی ہیں۔

پیر کو ہندوستان کی جہاز رانی کی وزارت نے کہا کہ انڈین پورٹس گلوبل لمیٹڈ (IPGL) اور ایران کی پورٹ اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن نے بندرگاہ کی ترقی کے لیے ایک طویل مدتی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز