(ہمگام نیوز) اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو ایران سے تیل کی برآمد کو بند کر دینی چاہیے لیکن امریکہ انہیں ایرانی پورٹ پر کام کرنے کی اجازت دیگا ۔ایران کی جوہری تنصیبات کے ردعمل میں امریکہ نے ایران پر کئی پابندیاں لگائی۔ جبکہ بھارت تیل برآمد کرنے والے ممالک میں سب سے بڑا ملک ہے اس لیے امریکہ نے بھارت کو ہدایت کی کہ وہ ایران سے تیل کی برآمد کو بند کردے۔
امریکی سفیر نے مزید بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی مدد سے بنائی گئی چابہار پورٹ پر تجارت جاری رکھے تاکہ افغانستان جو کہ زمین سے گھرا ہوا ( لینڈ لاک ) ملک ہے اس کے لیے سامان کی ترسیل میں رکاوٹ نہ ہو ۔ اور پاکستان جیسے ہمسایہ ملک پر انحصار کرنا نہ پڑے۔