پنجشنبه, جنوري 9, 2025
Homeخبریںبھارت میں القاعدہ اورداعش کے مشترکہ حملوں کی وارنگ جاری

بھارت میں القاعدہ اورداعش کے مشترکہ حملوں کی وارنگ جاری

نئی دہلی (ہمگام نیوز)این ایس جی کے ڈائریکٹر جنرل نے بھارت میں القاعدہ اورداعش کے مشترکہ حملوں کی وارننگ جاری کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈی جی این ایس جی جنرل جینت چودھری نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں القاعد ہ اورآئی ایس آئی ایس کے مشترکہ حملوں کاخطرہ ہے شدت پسند تنظیمیں القاعدہ اور داعش سیاحتی حب گوا کو نشانہ بنا سکتی ہیں۔ ان کا کہناہےکہ شدت پسند تنظیموں نے مشترکہ طورپر بھارت میں حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ جینت چودھری نے کہاکہ یہ حملے ممبئی 2008 میں ہونے والے حملوں سے کہیں زیادہ تباہی مچا سکتے ہیں ۔ اس سے قبل وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا تھا کہ بھارت ایک سپر پاور ہے اور اسے کوئی دھمکی نہیں دے سکتا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز