دہلی ( ہمگام نیوز) بھارتی پولیس نے انڈین پنجاب کے محالی میں سے ایک معروف یوٹیوبر کو پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف یوٹیوبر جسبیر سنگھ کو پاکستان کےلیے جاسوسی اور رابطے رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
بھارتی پولیس کا دعویٰ ہے کہ جیوتی کی گرفتاری کے بعد جسبیر سنگھ نے اپنے اور پاکستانی ایجنسیوں کے درمیان رابطے کے تمام ثبوت مٹانے کی کوشش کی۔ وہ 2020، 2021، اور 2024 میں تین مرتبہ پاکستان کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔